Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ڈالر مذید سستا، انٹربینک میں قیمت 221.50 روپے ہوگئی، اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی

ہفتہ وار چھٹی اور محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان دیکھا جارہا ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر گراوٹ کا شکار ہے اور اس کی قدر مسلسل کمی کی جانب جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 2 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔  ڈالر سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں 221 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 219 روپے کا ہو گیا ہے۔

کاروباری دن کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 463 پوائنٹس کے اضافے سے 42559 ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضے کی رقم ملنے کی امید کے بعد ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر کی قیمت 180 روپے سے 190 روپے تک جاسکتی ہے۔

ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان کے گردشی قرضوں کے حجم میں بھی کمی ہوئی ہے جسکے باعث پاکستان کی معیشیت بہتر ہوئی ہے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں