Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پیپلز پارٹی کا 30 نومبر کو کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی نے یوم تاسیس پر 30 نومبر کو کراچی سمیت ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس میں جلسے کا اعلان کیا۔

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی 30 نومبر کو ملک بھر میں یوم تاسیس منائے گی اور اس سلسلے میں مختلف شہروں میں جلسے منعقد کئے جائیں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ نشتر پارک میں ہوگا جو سب سے بڑا ہوگا اور اس میں پارٹی کارکنان کے علاوہ عوام کی بھی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

صوبائی وزیر نے سینٹ کی خالی سیٹ پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کو ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ نام اس بات کی نشاندھی کرتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی  جرنل پارٹی ورکر کو یہ ٹکٹ دیتی ہے۔

سعید غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پریس کانفرنس میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آزادی مارچ راولپنڈی پہنچتانظر نہیں آرہا، اہم تعیناتی کو متنازع بنانا افسوسناک ہے۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ عمران خان کا 10 سالہ منصوبہ تہس نہس ہوگیا، عمران خان ذہنی طور پر مفلوج آدمی ہے، عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں، یہ ملک کے مفادات کا سودا کررہا ہے، اس نے دوست ملکوں سے ملنے والے تحائف فروخت کردیے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان کروڑوں اور اربوں روپے کے تحائف بیچ کر امیر ہوئے، اس آدمی نے کسی ادارے کو نہیں چھوڑا، اس نالائق آدمی کو میڈیا نے سیاسی لیڈر بنا دیا۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں