Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پاک نیوزی لینڈ دوسرے کراچی ٹیسٹ میں فری انٹری، شائقین کیلئے ہدایات جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شائقین کی سہولت کیلئے پی سی بی نے ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کیلئے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔ 

اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو اپنے پاس صرف اصل شناختی کارڈ اور بچوں کیلئے ب فارم ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔ شائقین کی فری انٹری پریمیئم، جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژرز میں ہوگی۔

وی آئی پی انکلوژرز میں شائقین کا مفت داخلہ نہیں ہوگا۔ وی آئی پی انکلوژرز میں میچ دیکھنے والے شائقین ٹکٹ خرید سکتے ہیں جسکی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔

شائقین کو اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی چیزیں، پلاسٹک یا شیشے کے گلاس، پاکستان یا نیوزی لینڈ کے علاوہ کسی اور کے جھنڈے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کھلونا بندوق، باجے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو، چھری، تیز دھار آلہ، آتشگیر مواد سمیت کسی بھی قسم کے نقصان پہنچانے والی اشیاء لانا ممنوع ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (نیشنل اسٹیڈیم) میں شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کے تینوں میچز بھی کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں