قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کر دی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کا کوئی نیا ویریئنٹ نہیں پایا گیا۔
این آئی ایچ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے خطرے سے متعلق زیر گردش خبر غیر تصدیق شدہ ہے۔
An unverified news is circulating in the media regarding the threat of a new COVID-19 variant.
The National Command and Operations Center affirms that at present there is no such threat. The situation is being closely monitored.— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) December 24, 2022
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ” این سی اوسی یقین دلاتا ہے کہ فی الوقت کورونا کے نئے ویریئنٹ کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔ صورتحال کو سنجیدگی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بی ایف 7 پاکستان کے پڑوسی ممالک چین اور بھارت میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جہاں مختلف شہروں میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔
چین میں صرف دسمبر کے مہینے میں 25 کروڑ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ بی ایف 7 ویریئنٹ ہے۔
بی ایف 7 کورونا کی قسم اومی کرون کا سب ویریئنٹ ہے۔ سال 2021 کے آخر میں اومی کرون کی متعدی قسم سامنے آئی تھی۔