Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

لانگ مارچ میں جتنے لوگ آرہے ہیں، اس سے زیادہ اسکول کی اسمبلی میں ہوتے ہیں، فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی جانب جاری لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور لانگ مارچ میں عوام کی عدم دلچسپی کی نشاندہی کی ہے۔

فیصل واوڈا نے سماء نیوز کے پروگروم ندیم ملک لائیو میں میزبان ندیم ملک کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عوام کی تعداد انتہائی کم ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں اس وقت جتنی عوام آرہی ہے اس سے زیادہ تو اسکول کی اسمبلی میں بچے ہوتے ہیں بلکہ شاید اس سے زیادہ تو انکے ملازم ہوں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ عمران خان کے ہمدرد ہیں، ان سے کئی بار کہا کہ پی ٹی آئی میں صرف ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہیں ۔ بشمول انکے دیگر کوئی بھی رہنما لیڈر نہیں ہے۔

فیصل واوڈا کے مطابق اس لانگ مارچ سے انکی کہی گئی بات درست ثابت ہوگئی جو لوگ خود کو لیڈر کہہ رہے تھے آپ دیکھ لیں وہ کتنے لوگ نکال سکیں ہیں۔

واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے اور عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہیں۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں