Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ میں نمونیا کے بعد کورونا وائرس کی بھی تشخیص

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ گزشتہ روز نسیم شاہ کو نمونیا بخار کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ ابھی اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں، نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو اینٹی بائیوٹک دوائیں دی جارہی ہیں۔ انکی طبعیت میں بہتری ہے۔ نسیم شاہ کو جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا جسکے بعد وہ کورونا سے صحتیاب ہونے تک گھر پر ہی قرنطینہ کریں گے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کو دو روز قبل بخار کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور گزشتہ روز پی سی بی نے نسیم شاہ کے نمونیا میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی رپورٹس دیکھنے کے بعد  میڈیکل ٹیم کرے گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں