Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

فیفا فائنل جیسے پاکستان میں پی ایس ایل کے 100 میچز بھی نہیں ہوسکتے، صدام حسین

قومی فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے پاکستان میں فٹبالرز کو کرکٹ جتنے مواقع نہ ملنے پر منفرد انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

صدام حسین نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام میں لکھا کہ پاکستان میں اب کرکٹ کے 100 پی ایس ایل میچز بھی کروالیں لیکن ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان فٹبال جیسے فائنل خوبصورت اسپورٹس کی یادیں نہیں بناسکتے۔

صدام حسین نے لکھا کہ پاکستان میں جتنے کی پی ایس ایل ہوتی ہے اس سے مہنگی تو قطر ورلڈکپ کی ٹرافی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کے کھیل نے دوسرے تمام اسپورٹس کا خاموش قتل کیا ہے۔

صدام حسین کے ٹوئٹ پر لوگوں کے ردعمل پر جواب دیتے ہوئے فٹبالر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور کرکٹرز کو جس طرح سے نوازا جاتا ہے دیگر کھیلوں کو اس طرح سراہا نہیں جاتا۔

حکومت کی جانب سے کرکٹ کے علاوہ کسی بھی دوسرے کھیل کی سرپرستی نہیں کی جاتی۔ پاکستان میں فٹبال کا مناسب اسٹرکچر نہیں ہے۔ یہاں تمام کھیلوں کو مساوی حقوق نہیں دئے جاتے۔ 

واضح رہے فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان سنسنی خیز میچز ہوا۔ میچ مقررہ وقت تک دو دو گول جبکہ اضافی وقت کے بعد تین تین گول سے برابر رہا جسکے بعد پینلٹیز پر ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں