Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

شاہدآفریدی کا بابراعظم کو ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو اپنی کپتانی کے حوالے سے نظرثانی کرنی چاہیے۔ شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں بابراعظم ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کو لیڈ کرے۔

سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں بابراعظم کے کراچی کنگز کی منجمنٹ کے ساتھ کچھ اختلافات تھے اس لیے انہوں نے خیرباد کہا، مجھے لگتا ہے بابراعظم کو کپتانی کے حوالے سے نظرثانی کرنی چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کی بطور بیٹسمن بہت عزت کرتا ہوں، اس لیے چاہتا ہوں کہ ان پر کم سے کم پریشر ہو، ہمارے پاس ٹی20 میں کپتانی کیلئے شان مسعود، شاداب خان اور محمد رضوان جیسے پلئیرز موجود ہیں انہیں موقع دینے کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر کو اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ، ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم کو لیڈ کرے لیکن ٹی20 میں یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ دے۔

واضح رہے بابراعظم کی ایشیا کپ اور اسکے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انفرادی کارکردگی مایوس کن رہی تھی جسکے بعد سے بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی پر نظرثانی کے مشورے دئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں