Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

جناح گراؤنڈ میں بارش کا پانی جمع، پی ٹی آئی کے کراچی جلسے کا مقام تبدیل

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں کل بروز جمعہ ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کردیا ہے۔ جلسے کا مقام جناح گراؤنڈ میں بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔ پی ٹی آئی کا کراچی جلسہ اب شاہراہ قائدین پر ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے روز مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔ جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عوام سے خطاب کریں گے لیکن گراؤنڈ کی ابتر صورتحال کے باعث پی ٹی آئی انتظامیہ نے جلسہ کا مقام تبدیل کردیا ہے۔

کراچی میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے جناح گراؤنڈ میں پانی اور کیچڑ جمع ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں مذید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جسکی وجہ سے گراؤنڈ کو جلسے سے پہلے صاف نہیں کیا جاسکتا۔

پی ٹی آئی نے کراچی جلسہ کا مقام تبدیل کرتے ہوئے اب شاہراہ قائدین کردیا ہے۔ شاہراہ قائدین پر سوسائٹی آفس کے سامنے شام سات بجے کل بروز جمعہ اب جلسہ منعقد ہوگا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عوام سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ 21 اگست کو این اے 245 میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور 28 اگست کو بلدیاتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان کراچی آرہے ہیں وہ کل جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

حیدرآباد میں شیڈول پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ بارشوں کے باعث شہر حیدرآباد مکمل طور پر بند ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں