Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں کی جائیں، مطالبات پورے نہ ہوئے توسڑکوں پر آئیں گے، خالدمقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے الیکشن کمیشن سے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کا مطالبہ کردیا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے غیر سنجیدہ رویے اور حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کیا جائےگا اور وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے  سمیت سخت مؤقف اختیار کیا جائےگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایم کیوایم 15 تو کیا 10 جنوری کو بھی انتخابات کیلئے تیار ہے لیکن 15 جنوری کو انتخابات سے پہلے کراچی اور حیدرآباد کی ازسرنو حلقہ بندیاں کی جائیں۔ حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں تو سڑکوں پر  احتجاج کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  وعدے پورے کریں، تحفظات دور کریں ، ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گے، وزیراعظم ایک دو دن میں بتادیں جو وعدے کیے تھے وہ پورے ہوں گے یانہیں، بتائيں ہمارے وعدوں کا کیا بنا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس صورت حال میں فیصلہ کرنا ہےکہ حکومت کے ساتھ رہ کر الیکشن لڑيں گے یا باہر رہ کر، اب صبرکرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی سے معاہدے میں ہمارا نکتہ ہی یہ تھاکہ موجودہ بلدیاتی حلقہ بندیاں درست نہیں، ان سے پری پول رگنگ واضح ہے ، 15جنوری سے پہلےکراچی اور حیدرآ بادکی از سرنو حلقہ بندیاں کی جائیں۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہا پیپلز پارٹی نے یقین سے کہاتھا کہ ہمارے مطالبات 100 فیصد جائز ہیں، حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں توسڑکوں پراحتجاج کے لیے مجبور ہوں گے۔

ہم  بلدیاتی انتخابات شفاف اور دباؤ کے بغیر چاہتے ہیں،  ہم چاہتےہیں کہ 15جنوری کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات ہوں،سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالےسےحلقہ بندیاں آئین وقانون کے خلاف ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں