الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے اب تک کے نتائج کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اب تک بلدیاتی انتخابات میں سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے 95 یونین کونسل کے نتائج جاری کئے ہیں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 51 یونین کونسل پر کامیابی حاصل کی ہے اور اب تک سب سے آگے ہے۔
پاکستان تحریک انصاف 21 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور جماعت اسلامی 19 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ الیکشن کمیشن کےمطابق جے یو آئی، تحریک لبیک اور آزاد امیدواروں نےایک ایک نشست جیت لی ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں کراچی شہر کی 140 نشستوں پر چیئرمین اور وائس چئیرمین کے نتائج آنا باقی ہے۔ کراچی شہر کی 246 میں سے 235 یونین کونسل میں انتخابات ہوئے جب کہ 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے۔