Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ایم کیوایم پاکستان کا شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے اور باہر سے بیٹھ کر وسیع البنیاد حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کیلئے اتحادیوں کے وعدوں پر عمل درآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جس کے تحت وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا۔

 

خالد مقبول صدیقی نے دی نیوز سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے مخلوط حکومت کے ساتھی رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔

 

ایم کیو ایم پاکستان کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

 

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز حکومت بنانے اور چلانے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ناگزیر قرار دیا تھا۔

 

 وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع کردیں اور سب سے پہلے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ہی ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں