Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان پر باورچی بھی ساتھ لانے کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اگلے ہفتے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے اگلے ہفتے دورہ پاکستان پر پہنچ رہی ہے۔ انگلینڈ ٹیم نے دورہ پاکستان پر اپنا باورچی بھی ساتھ لانے کا اعلان کیا ہے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم معروف شیف عمر میزائن کی خدمات حاصل کی ہیں جو انکے ساتھ دورہ پاکستان پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے اور انکے لئے کھانوں کے انتظامات کریں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان پر کھانوں پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔ ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھانوں سے متعلق شکایت کی تھی۔

بیشتر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ تھا کھانے کے بعد انہیں پیٹ یا دیگر تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جو بہت زیادہ سنجیدہ نوعیت کو تو نہیں تھی لیکن کھانے کے باعث انکا نظام خراب ہوگیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کرنے والے معین علی نے سیریز کے اختتام پر پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار بھی کیا تھا کہ انہیں لاہور کے کھانوں نے مایوس کیا البتہ کراچی میں کھانے اچھے تھے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں