کراچی میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شمال مشرق سے ہوا 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ فضائی معیار مضر صحت ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے، آلودہ زرات کی مقدار 190 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔