Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی کمی، خشک سالی کا خطرہ، موسم گرما بھی جلد آنے کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 4 مہینوں میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ بارشوں کی کمی کے باعث موسم گرما بھی جلد آنے کا امکان ہے۔ یکم ستمبر سے 15 جنوری تک سندھ میں 52 فیصد اور بلوچستان میں 45 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب میں بارشوں میں 42 فیصد کمی ہوئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطہ پوٹھوہار ، لیہ ، بھکر اور ملتان میں ہلکی خشک سالی نمودار ہوچکی ہے۔ پنجاب کے بارانی علاقوں میں زیادہ بارش کا امکان نہیں ہے۔ بارش نہ ہونے سے خشک سالی کی صورتحال میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق راجن پور،بہاولپور، بہاولنگر سرگودھا، خوشہاب، میانوالی میں ہلکی خشک سالی کا آغاز ہوچکا ہے۔ سندھ میں بھی کراچی ٹھٹھہ بدین حیدرآباد سمیت 10 شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں۔ بلوچستان میں ماڑا خاران تربت کیچ پنجگور سمیت مختلف شہروں میں ہلکی خشک سالی نمودارہوچکی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply