Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ہواؤں کا رخ تبدیل، کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی میں گزشتہ چند روز سے موسم خوشگوار رہنے کے بعد آج سے دوبارہ گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مزید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے  جب کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، شمال مشرق سے 3کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts