Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نگراں وزیراعلی سندھ کی صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کیمرے لگانے کی ہدایت

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زیرصدارت انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کیمرے لگانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی ہاؤس کراچی میں ہونے والی اجلاس میں وزیر انڈسٹریز اینڈ روینیو یونس ڈھاگا، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری انڈسٹریز رشید سولنگی نے شرکت کی۔

سیکریٹری توانائی فیاض عباسی، سیکریٹری لیبر شارق احمد، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی امتیاز شاہ، ایم ڈی واٹر بورڈ صلاح الدین اور دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے۔

سیکریٹری انڈسٹریز عبدالرشید سولنگی نے اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ انڈسٹریز کی ترقی کا پورٹفولیو 1502 ملین روپے ہے۔ سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈ (سائٹ)، سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور پرنٹنگ اینڈ اسٹیشنری ڈپارٹمینٹ شامل ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے پرنٹنگ اینڈ اسٹیشنری ڈپارٹمینٹ سے ٹیکسٹ بک کی چھپائی کرنے سے متعلق پرینٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کی۔ نگراں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم سے ایک بک چھاپنے کا پائلیٹ پروجیکٹ آپ کو دینگے
 
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سوال کیا کہ جب انڈسٹریز ڈپارٹمینٹ کے پاس پرنٹنگ کی صلاحیت ہے تو محکمہ تعلیم باہر سے پرنٹنگ کیوں کرواتی ہیں؟ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کر لی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے کاموں پر کیمرے لگائے جائیں۔ کیمرا کی مدد سے کام کی رفتار، معیار اور انسپیکشن کا پتا لگے گا۔ 

وزیر انڈسٹریز یونس ڈھاگا نے اجلاس میں بتایا کہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے ورکس کمیٹی بنائی ہے، ہم انڈسٹریز ڈپارٹمینٹ کے تمام جاری کاموں کی کوالٹی چیک کر رہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر انڈسٹریز کو ہدایت کی کہ سولڈ ویسٹ کے مسائل کاٹی کے ساتھ حل کروائیں، کمبائینڈ ٹریٹمینٹ پلانٹ سائیٹ کیلئے ضروری ہے۔

وزیر انڈسٹریز یونس ڈھاگا نے اجلاس میں بتایا کہ انڈسٹریز ڈدپارٹمینٹ کا سائیٹ حیدرآباد اور سکھر میں بھی ٹریٹمینٹ پلانٹ لگانے کا منصوبہ ہے، سکھر اور حیدرآباد میں ٹریٹمینٹ پلانٹ کیلئے 200 ملین روپے کی ایلوکیشن ہے۔ ٹریٹمینٹ پلانٹس کیلئے ابھی فنڈز جاری نہیں ہوئے۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر تمام انڈسٹریل یونٹس کی سکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام ورکرز کی سیفٹی اور سکیورٹی ہمارا فرض ہے، لیبر ڈپارٹمینٹ تمام ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے انڈسٹریل یونٹس کے ورکرز کی سیفٹی کیلئے انسپیکشن کرنے کی ہدایت بھی کردی

اجلاس میں سمال انڈسٹریز کیلئے پرمٹ کے حصول کیلئے آن لائن فیسلیٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور سمال انڈسٹریز کے تمام پلاٹس کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا  بھی فیصلہ کیا گیا۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts