Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے سخی حسن بفرزون میں گولی لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے سخی حسن بفرزون کے علاقے میں 7سالہ بچی مریم ثاقب فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی۔ تیموریہ پولیس نے واقعے کے عینی شاہد مریم کے والد ثاقب کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبد اللہ نے بتایا کہ ثاقب گاڑی میں اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے، کہ روڈ کی دوسری جانب سے گولی آکر مریم کے سرپر لگی۔

والد نے پولیس کو بیان دیا کہ روڈ کی دوسری جانب ملزمان فائرنگ کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طورپرنامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہورہا تھا اور 7 سالہ مریم فائرنگ کی زد میں آئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز جمع کر لی ہیں اور گولیوں کے خول بھی ڈھونڈ لیے ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے واقعے پر 4رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts