Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کے ٹی وی اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

پاکستان کے سینیئر ٹی وی اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ شبیر رانا کئی دنوں سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج تھے 

سینیئر اداکار کے انتقال کی خبر انکے بیٹے ازلان شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد شبیر رانا آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔

 
 
 

 
 
View this post on Instagram

 
 
 
 

 
 

 
 
 

 
 

A post shared by Azlan Shah (@azlanshahofficial)

انہوں نے اپنے مرحوم والد کیلئے فاتحہ کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے گھر والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ازلان شاہ نے مزید بتایا کہ انکے والد کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اداکار شبیر رانا بیماری کے باعث گزشتہ کئی روز سے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھے۔ شبیر رانا کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال لایا گیا تھا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts