Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی تعیناتی کالعدم قرار

سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے حکومت سندھ کو آغا سہیل کی تعیناتی کے احکامات کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔

 

عدالت نے آغا سہیل پٹھان کی چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کر کے چیئرمین کے عہدے پر تعیناتی کی جائے۔

 

ہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ جب تک مستقل چیئرمین تعینات نہ ہو عارضی چیئرمین تعینات نہ کیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سندھ حکومت دو ہفتوں میں تمام امور مکمل کرے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts