Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری

قومی اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی مرحلہ وار عائد کی جائے گی۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر لیوی صفر ہے، اور پٹرولیم مصنوعات پرلیوی لگانے کا اختیار قومی اسمبلی نے دے رکھا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لٹرلیوی یکمشت عائد نہیں کی جائے گی، بلکہ اس پر مرحلہ وار عمدرآمد ہوگا۔

وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جوصاحب ثروت لوگوں پرلگیں، ہم نے یہ اس لیے کیا کہ عام آدمی پربوجھ نہ پڑے۔

وزیرمملکت خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جوتبدیلیاں کی ہیں وہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کی تھیں، ہم تو صرف معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر فنانس بل میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

عائشہ غوث نے کہا کہ 80 فیصد ترامیم براہ راست ٹیکسوں سے متعلق کی گئی ہیں، ہمارا مقصد امیر پر ٹیکس لگانا اورغریب کو ریلیف دینا ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts