Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بابراعظم پر برہمی کےاظہار پر وسیم اکرم کی وضاحت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان سپرلیگ سیون میں کراچی کنگز کی ٹیم مسلسل 8 میچ ہار چکی ہے۔ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں آخری لمحات میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کو باؤنڈری لائن پر بابراعظم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انتہائی غصہ میں دیکھا گیا۔

 

بابراعظم اور وسیم اکرم کے درمیان گفتگو اور وسیم اکرم کے تاثرات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے معاملہ کی وضاحت کردی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ باؤلرز کو جب چوکے چھکے لگ رہے تھے تو بابراعظم سے صرف یہ پوچھا تھا کہ کیا ہمارے باؤلرز بالکل یارکرز نہیں کراسکتے ؟ باؤلرز کے علاوہ اور کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ انکے خیال میں باؤلرز کو ہدف کا دفاع کرنا چاہئے تھا۔

 

واضح رہے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے اختتامی لمحات میں وسیم اکرم نے بابراعظم سے گفتگو کے دوران انتہائی ناراض نظر آرہے تھے اور انکے برہمی کے اظہار براہ راست پوری دنیا نے دیکھا۔ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بابراعظم کے مداح انکے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔

 

بابراعظم کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کا بابراعظم کے ساتھ رویہ انتہائی ناروا تھا۔ بابراعظم کراچی کنگز کے کپتان کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔ اور قومی کپتان کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کسی بھی طرح درست نہیں ہے۔

Advertisement

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement