Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سردی کی لہر، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی کی اور شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجۂ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی سے شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply