Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 40 شہری جاں بحق، 500 سے زائد زخمی، فلاحی ادارے کی رپورٹ جاری

کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 40 اموات ہوئی جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چھیپا فاؤنڈیشن نے کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں اموات کے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں۔

چھیپا فاؤنڈیشن نے بتایا کہ 15 روزکے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 36 شہری جان سے گئے جبکہ 528 شہری زخمی ہوئے، زخمیوں میں بچے ،بزرگ اور جوان شامل ہیں۔ چھیپا فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ ڈکیتی مزاحمت پر 15 روز کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوئے، رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 15 سے زائدافراد زخمی ہوچکے ہیں۔

زمان ٹاؤن میں 12 روز کے دوران 2 شہری جان سے گئے، ڈکیتی مزاحمت پر زمان ٹاون میں پہلا قتل ساحل مسیح کا ہوا تھا جبکہ مزاحمت پر دوسرا قتل گھگر پھاٹک میں آصف کا ہوا۔ گذشتہ روز ڈاکوؤں کو دیکھ کر شور مچانے پر تیسرا قتل حافظ مظفر کا ہوا تاہم ملیر اورکورنگی پولیس قتل کے کسی ملزم کو بھی گرفتارنا کرسکی۔ اعدادو شمار کے مطابق ہوائی فائرنگ سے 15 روز کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ رواں سال اب تک ہوائی فائرنگ سے 9 مرد 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply