Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 8.1 ڈگری ریکارڈ، پارہ مزید گرنے کا امکان

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی سردی کی لہر جاری ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے، شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری رہ سکتا ہے، شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ شہرقائد میں سردی بڑھتے ہی بے گھر نشئی افراد کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ترجمان چھیپا کے مطابق کراچی میں دسمبر 2024 سے اب تک خاتون سمیت 44 نشے کے عادی افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 13 نشے کے عادی افراد سردی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم مزید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں موسم کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جب کہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اوربالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی دھند کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply