Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے 22 افراد زخمی، 17 ملزمان گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے کئی گھروں میں خوشیاں غم میں بدل دیں۔سال نو کے موقع پر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں فائرنگ کے واقعات صدر سن پیٹرک اسکول، گارڈن عثمان آباد، لائٹ ہاؤس، سول اسپتال راجہ میشن، حسین آباد، ناظم آباد بورڈ آفس، ناظم آباد پل، لیاقت آباد، فائیواسٹار چورنگی کے مقام پر پیش آئے۔

کھارادر، کشمیر کالونی، دھوراجی چورنگی، ایکسپو سینٹر، الاصف اسکوائر، آئی سی آئی سومرو گلی، لانڈھی فیوچر  کالونی، ناگن چورنگی، قصبہ کٹی پہاڑی، واٹر پمپ، ایف بی ایریا، جمشید کوارٹر اور برنس روڈ پر بھی ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو سول اسپتال، 4 کو جناح جبکہ 10 افراد کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس نے سال نو کے موقعے پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Advertisement

ایس پی گلشن ڈویژن سلیم شاہ کے مطابق گلشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 2 ملزمان کو گلشن اقبال جبکہ ایک کو شارع فیصل سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کرنے والے د2 پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اب تک ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،

پولیس کارروائیوں کے دوران سٹی ڈسٹرکٹ سے 11، ڈسٹرکٹ ایسٹ سے 3 جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی سے بھی 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement