Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع، 18 اگست تک موسلادھار بارشوں کا امکان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چند دنوں سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں آج سے نئے سسٹم کے تحت موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت موسم ابر آلود اور انتہائی خوشگوار ہے۔ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے اثرات شہر پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے دوسرے علاقوں تک بھی پھیل جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں آج سے 18 اگست تک وقفے وقفے سے کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بارش برسانے والا یہ سسٹم کل عروج پر ہوگا جسکے نتیجے میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق تیز بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو تیاری مکمل رکھنے الرٹ جاری کیا ہے۔

Advertisement

مون سون کے اس نئے سسٹم کے تحت کراچی سمیت بدین ، ٹھٹہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement