Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان میں مچھروں سے نئی بیماری ویسٹ نائل پھیلنے کا انکشاف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں مچھروں سے پھیلنے والی نئی بیماری ویسٹ نائل بخار کے شواہد سامنے آنے لگے ہیں۔ ماہر صحت ڈاکٹر فیصل محمود کے مطابق ویسٹ نائل وائرس ڈینگی اور ملیریا کی طرح مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔


ماہرین نے اس حوالے سے پاکستان میں بڑی تعداد میں پرندوں کے مرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پرندوں کا بغیر کسی وجہ کے بڑی تعداد میں مرنا ’ویسٹ نائل‘ وائرس کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔


جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ ویسٹ نائل وائرس ڈینگی اور ملیریا کی طرح مچھروں سے پھیلتا ہے، ویسٹ نائل وائرس پھیلانے والا مچھر کیولیکس بھی پاکستان میں موجود ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویسٹ نائل وائرس کی پاکستان میں موجودگی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔


ڈاکٹر ارم خان کے مطابق  2016 میں تحقیق کے ذریعے ویسٹ نائل وائرس کی پاکستان میں موجودگی ثابت کر چکے ہیں، ویسٹ نائل وائرس پولیو کی طرز کی معذوری کا سبب بن سکتا ہے۔


ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا ہے کہ ویسٹ نائل وائرس کی موجودگی کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں، قومی ادارہ برائے صحت کو ویسٹ نائل وائرس پر تحقیقات کے لیے کہہ دیا ہے۔

Advertisement




Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement