Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہوں گے، شہبازشریف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف کی راہ میں ر کاوٹ نہیں ، وزارت عظمیٰ کے ہمارے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نااہلی کی 5سالہ سزامکمل کرچکےہیں، الیکشن میں کامیاب ہوئے تو وزیراعظم نوازشریف ہوں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست کوبچاکرسیاست کوداؤپرلگایا، سپریم کورٹ کافیصلہ نوازشریف کی راہ میں ر کاوٹ نہیں ، وزارت عظمیٰ کے ہمارے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔

نگراں وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے آج مشاورت ہوگی، میں اور اپوزیشن لیڈر طے نہ کرسکے تو پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کا فورم موجود ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سی سی آئی کا فیصلہ تھا الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں گے۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعدنااہلی کی سزا 5سال ہے، ماضی کےنتائج سامنےہیں ملک نےبہت نقصان اٹھایا، 75سال میں ہم کہاں ہمارے ہمسائے کہاں پہنچ گئے۔ انتخابات کے حوالے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن ہم نے یا عبوری حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement