Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ فارمیٹ میں وکٹوں کی سینچری سے ایک قدم دور

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ایک برس بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کریں گے۔ فاسٹ باؤلر وکٹوں کی سینچری سے بھی ایک قدم دور ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہوں کیونکہ میری واپسی اسی ملک میں ہورہی ہے جہاں میں انجرڈ ہوا تھا۔ 

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ  انجریزکھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن واپسی پر خوشی ہے، میں ہمیشہ ریڈبال کرکٹ سے لطف اندوز ہوا ہوں اور اب میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سووکٹوں سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہوں جو یقینا میرے لیے بہت اہم بات ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ اپنی واپسی پر جس بات سے بہت زیادہ پرجوش ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سو وکٹوں کا سنگ میل ہے ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے گیارہویں پاکستانی فاسٹ بائولر ہونگے لیکن اس کے لیے انہیں کافی انتظار کرنا پڑا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی پچھلے سال کے گال ٹیسٹ کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں نئی گیند ملنے کا وقت قریب تھا اور میں نئی گیند کو کس طرح استعمال کرنا ہے اس بارے میں سوچ رہا تھا لیکن نئی گیند کے آنے سے پہلے ہی میں انجرڈ ہوگیا۔ 

Advertisement

میرے لیے کرکٹ سے دور رہنا بہت مشکل تھا لیکن وقت نے مجھے اس عرصے میں سکھایا بھی ہے جس سے مجھے آئندہ پرفارم کرنے میں مدد ملے گی۔ انکا کہنا ہے میں بائولر ہوں لیکن جب بھی مجھے اپنے ملک کے لیے بیٹنگ کے شعبہ میں کچھ کردکھانے کا موقع ملے گا میں اپنا بیسٹ دوں گا ۔ 

واضح رہے شاہین شاہ آفریدی کاگزشتہ سال گال کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن فیلڈنگ کے دوران گھٹنا زخمی ہوگیا تھا۔ آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی واپسی ہوئی لیکن بدقسمتی سے فائنل میں ان کا گھٹنا پھر زخمی ہوگیا جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز نہ کھیل پائے۔

شاہین شاہ آفریدی کی واپسی پی ایس ایل میں ہوئی جس میں ان کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے ٹائٹل جیتا اور اس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی کھیلے۔

سری لنکا کے اس دورے کے لیے ٹیم میں شامل ہونے سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کا ئونٹی ناٹنگھم شائر کی نمائندگی بھی کی جس کی وجہ سے انہیں اپنے ورک لوڈ کے مطابق کھیلتے ہوئے ردھم میں آنے کا موقع ملا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement