Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل، شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہوگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

غزہ میں شدید اسرائیلی بمباری سے انٹر نیٹ اور فون کی سروسز معطل ہو گئیں۔ فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی بمباری سے فیڈر لائنز اور ٹاور تباہ ہو گئے ہیں۔

صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم نے غزہ میں مواصلاتی بلیک آؤٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں مواصلاتی بلیک آؤٹ اور نیوز بلیک آؤٹ ہے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس تاریک گھڑی میں صحافیوں اور سچائی کے متلاشیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں زخمی خواتین اور بچوں کو علاج، پانی اور خوراک کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری 21 ویں دن بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 7 ہزار 326 ہو گئی ہے۔

وزارتِ صحت غزہ کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 3030 بچے اور 1726 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیل کی بمباری سے 18 ہزار 967 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اس کے جنگجو ’بھرپور طاقت‘ کے ساتھ اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘کے مطابق حماس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے فلسطین پر فضائی اور زمینی حملوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

حماس نے کہا کہ اس کے جنگجو غزہ کے شمال مشرقی قصبے بیت حنون اور البریج کے وسطی علاقے میں اسرائیلی فوج سے لڑ رہے ہیں۔

حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ القسام بریگیڈ اور تمام فلسطینی مزاحمتی قوتیں پوری طاقت کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اس کی دراندازی کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی شکست خوردہ فوج کوئی فتح حاصل نہیں کر سکے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement