Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدالت نے زرعی اراضی فوج کو دینے کا اقدام غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

لاہور ہائی کورٹ نے زرعی اراضی فوج کو دینے کا اقدام غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر فیصلہ معطل کیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق زرعی اراضی  فوج کو دینے سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ جس میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی ، جس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی فیصلے میں تضاد ہے ، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔

 ایگریکلچرل پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمے داری نہیں ہے ۔ سنگل بینچ نے فوج کو زمین دینے کے نوٹیفکیشن کو قانون کے برعکس کالعدم قرار دیا ۔

پنجاب حکومت نے اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق نگراں حکومت سابقہ حکومت کے کسی نامکمل اقدام یا پالیسی کی تکمیل کرسکتی ہے۔ منصوبہ نگراں حکومت نے شروع نہیں کیا، اس سے پہلے منتخب حکومت نے شروع کیا تھا ۔ 

Advertisement

لاہور ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ زمین فوج کو دینے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement