Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عاشورہ کی چھٹیوں میں سول اسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری چوری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں سندھ کے سب سے بڑے سرکاری سول اسپتال کی سیکورٹی کا پول کھل گی۔ کراچی میں اب سرکاری اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے چوروں نے سول اسپتال سے قیمتی مشینری چوری کرلی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول اسپتال کراچی میں چوری کا واقعہ اس وقت ہوا جب اسپتال کی او پی ڈی دو روزہ سرکاری چھٹی کی وجہ سے بند تھی۔

چور نیور و لوجی او پی ڈی کی سیمنٹ کی جالیاں توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ سول اسپتال کے درجنوں سرکاری و پرائیویٹ گارڈز کو چوری کا علم نہ ہوسکا۔

سامان غائب ہونے پر انتظامیہ نے پوری سیکورٹی کو طلب کیا، جس کی وجہ سے او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اسپتال میں چوری کے دوران ملزمان نے او پی ڈی میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement