Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

این اے 237 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 ملیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے سندھ ہائی کورٹ میں عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست ڈاکٹر شہاب امام ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے۔

علی زیدی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حلقے میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں، دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  این اے 237 ملیر میں ضمنی الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالحکیم بلوچ نے شکست دی تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement