Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں چینی دندان ساز کلینک پر حملہ کا ایک اور ملزم گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کی واردات میں ملوث 1 اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار ملزم پہلے سے گرفتار کیے گئے مرکزی ملزم وقار خشک کا قریبی ساتھی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ وہی ملزم ہے جو فائرنگ کرنے والے دہشت گرد وقار خشک کو جائے وقوع سے موٹرسائیکل پر بٹھا کر فرار ہوا تھا اور اسے روپوشی کے مقام تک پہنچایا تھا۔

اس واردات کے مرکزی ملزم وقار خشک کو سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

تمام زیر حراست افراد کو ملزم وقار خشک کی نشان دہی اور تیکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا، ملزموں سے کالعدم تنظیم کے سربراہ اور کمانڈر سے رابطوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Advertisement

زیر حراست افراد کے موبائل فونز کی فارنزک جانچ بھی کی جارہی ہے ،اہم ملزم سے برآمد ہونے والی پستول کو بھی فارنزک جانچ کے بھجوا دیا گیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement