بین الاقوامی دفاعی نمائش “آئیڈیاز” اگلے ماہ کراچی میں منعقد ہوگی

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز چار سال کے تعطل کے بعد اگلے ماہ کراچی میں منعقد ہوگی۔ چار نمائش کا انعقاد 15 نومبر سے 18 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا۔

دفاعی نمائش ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کےتحت منعقد کی جاتی ہے۔ یہ ایونٹ عالمی امن، استحکام اور توازن کے مشترکہ  مقاصد میں معاون ثابت ہوگا اور عالمی برادری کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

کورونا وبا کے باعث دفاعی نمائش اس بار چار سال کے تعطل کے بعد منعقد کی جا رہی ہے، بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار  آئیڈیاز جنوبی ایشیا کا اہم ایونٹ ہے۔

آئیڈیازکے11ویں ایڈیشن کا انعقاد ٹیکنالوجی کے تبادلے کی ترجمانی کرتا ہے ، تمام ایڈیشنز محکموں، مسلح افواج، سرکاری اور نجی دفاعی صنعت کی سپورٹ سےمنعقد ہوئے۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا آغاز سال 2000 میں ہوا ، جس کے بعد سے دفاعی مصنوعات بنانیوالے اداروں، انٹر پرنیورز، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ماہرین، مالیاتی ماہرین اور سر فہرست پالیسی میکرز کیلئے تعاون کے فروغ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی شعبہ میں اشتراک عمل کو فروغ دینے کا اہم ایونٹ بن کر ابھرا ہے

آئیڈیاز2018 میں 45 ممالک کے 524  نمائشی وفودنےشرکت کی تھی جبکہ 262 سے زائد اعلیٰ سطح کے وفود نے نمائش کا دورہ بھی کیا تھا۔

 

Spread the love
Leave a Reply
Related Posts