Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کپتان بابراعظم کی شاداب خان کی جگہ محمدرضوان کو نائب کپتان بنانے کی مخالفت

ورلڈکپ کیلئے شاداب خان کو نائب کپتان برقرار رکھے جانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ سے قبل ہونے والے کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شاداب خان سے نائب کپتانی واپس لینے کی تجویز دی۔ کرکٹ نے مشورہ دیا تھا کہ شاداب خان طویل عرصے سے پرفارم نہیں کرپارہے ہیں ممکن ہے کہ وہ دباؤ میں ہوں بہتر ہے کہ نائب کپتان تبدیل کردیا جائے۔

کرکٹ کمیٹی نے ورلڈکپ کیلئے شاداب خان کو نائب کپتان سے ہٹاکر محمدرضوان کو نائب کپتان بنانے کی تجویز دی۔ لیکن بابراعظم نے نائب کپتان سے متعلق تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم نے کرکٹ کمیٹی میں کہا کہ نائب کپتان کی تبدیلی سے منفی اثر پڑے گا۔ اگر اس وقت شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹادیا گیا تو کارکردگی پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔ بابراعظم کی مخالفت کے باعث شاداب خان کو ہی ورلڈکپ کیلئے نائب کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button