کورونا کے وار جاری، کراچی میں شرح بدستور 40 فیصد سےزائد

پاکستان میں نئے ایس او پیز کے عمل درآمد اور پابندیوں کے باوجود کورونا قابو میں نہیں آسکا۔ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

 

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بدستور 40 فیصد سے زائد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4779 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 1944 افراد عالمی وبا میں مبتلا پائے گئے۔ شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 اعشاریہ 68 فیصد ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مظفر آباد میں 29.41 فیصد، پشاور میں 23.89 فیصد، اسلام آباد میں 22.30 فیصد، حیدرآباد میں 21.53 فیصد ،لاہور میں 15.83 فیصد، راولپنڈی میں 12.50 فیصد، کوئٹہ میں 7.19 فیصد اور گلگت میں 9.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6357 کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ مہلک وائرس میں مبتلا کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 152 ہوگئی ہے۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts