کورونا کا زور ٹوٹ گیا، حکومت کا این سی او سی کو بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی اور شہریوں کے بڑی تعداد میں ویکسنیشن کے بعد حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ملک میں اب کورونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ این آئی ایچ کرے گا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی کو مارچ کے آخر تک غیر فعال کردیا جائے گا۔ یکم اپریل سے ملک میں کرونا کی صورت حال کی مانیٹرنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد سینٹر فار ڈیزیز (سی ڈی سی) کنٹرول کرے گا۔ این سی او سی سے ریکارڈ کی سی ڈی سی کو منتقلی کا عمل جاری ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر مارچ 2020 میں تشکیل دیا گیا تھا، این سی او سی میں ملک بھر سے کرونا کے اعداد و شمار جمع کیے جاتے ہیں، این سی او سی کو ڈیٹا فراہمی میں پولیو ای او سی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔


نیشنل ویکسینیشن اسٹریٹجی کی تیاری کا سہرا این سی او سی کے سر ہے، کرونا ویکسینیشن میں ای پی آئی کے بنیادی ڈھانچے نے اہم کردار ادا کیا، ملک میں کرونا سے متعلق پابندیوں کے نفاذ سمیت تمام فیصلے این سی او سی کرتا تھا، اس مرکز کے وفاق اور صوبائی سطح پر متعدد اجلاس منعقد ہوئے۔


 این سی او سی کے فریقین کی مشاورت سے کیے گئے فیصلے کامیابی کی ضمانت بنے، کرونا سرویلنس، ویکسینیشن نظام بنانے اور کامیابی سے چلانے میں ڈاکٹر صفدر رانا کا اہم کردار رہا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts