Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کندھ کوٹ میں بچے کھیل کے دوران گراؤنڈ میں ملنے والا راکٹ کا گولہ گھر لے آئے، دھماکے سے 8 افراد ہلاک

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

کندھ کوٹ کے علاقے مہوال شاہ میں واقع گھر کے اندر راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے ان 8 افراد میں 4 بچے، ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ روحیل کھوسہ نے بتایا کہ کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں تھانہ گھوگھاٹ کی حدود میں علی نواز سبزوئی نامی شخص کے گھر کے اندر راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جاں بحق ہونے والوں میں حنیفاں، راشد، محمود، ایاز احمد اور نیاز احمد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ نے بتایا کہ بچوں کو گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے راکٹ کا گولہ ملا جسے وہ گھر لے آئے جہاں وہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے، مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ سول ہسپتال کندھ کوٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی کہ راکٹ لانچر زنگی سبزوئی گوٹھ میں کیسے پہنچا۔

انہوں نے آئی جی پولیس سے استفسار کیا کہ کیا کوئی اسلحہ کی کھیپ کچے میں اسمگل ہو رہی تھی؟ کیا گوٹھ میں ڈکیتوں کے سہولت کار موجود ہیں؟ راکٹ لانچر کیسے پھٹا جس سے اتنا جانی نقصان ہوگیا؟

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جانی نقصان پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے آئی جی پولیس کو ہدایت دی کہ واقعے کی تفصیلی رپورٹ دی جائے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement