Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے سیکٹر الیون بی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ہلاک ہونے والے 5 میں سے 3 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو مددگار 15 پر اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی کے ایک گھر میں لوٹ مار کےلیے داخل ہوئے تھے، ملزمان گرل کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا جس میں 5 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے 3 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کی شناخت پائندہ خان، عبداللہ اور عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

پائندہ خان اور عبداللہ کا کریمنل ریکارڈ بھی ملا ہے، دونوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جبکہ تیسرے ڈاکو عمران کا تاحال کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہلاک باقی دو ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، اس حوالے سے کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مارے گئے ملزمان نارتھ کراچی میں مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور ملزمان کا گروہ گھروں میں وارداتیں کرتا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts