Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی مزید 1 روپے 29 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد کے باسیوں پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا نے گزشتہ ماہ ہی اپریل کے بلوں میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ وصولی کی منظوری بھی دی تھی۔

 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ کےالیکٹرک کی فروری کے فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت  ہوئی۔

 

سماعت میں حکام نے کہا کہ مختلف ایڈجسٹمنٹس کےبعد فروری ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ 1روپے 28 پیسے بنےگا۔ دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہم پچھلے ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ دے رہے ہیں اس لیے ہم فروری کی مجوزہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مسترد کرتے ہیں۔

 

تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد مختلف ایڈجسٹمنٹس کے ذریعے فی یونٹ بجلی 1 روپے 28پیسے مہنگی کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جسے بعد میں جاری کیا جائےگا۔

 

دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ کیا کے الیکٹرک کا سوئی سدرن سے گیس معاہدہ ہوا؟ کیا کے الیکٹرک کوئی اضافی بجلی لوڈ شیڈنگ تو نہیں کر رہی؟ جس پر کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا نہیں ایسا نہیں صرف ایک دن میں آدھے گھنٹے تک کا مسئلہ بنا تھا۔

Advertisement

 

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے کراچی کے صارفین سے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے اپریل کے بلوں میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ وصولی کی منظوری بھی دے رکھی ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement