Search
Close this search box.

کراچی چیمبر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، ایران پھل، سبزیاں اور پیٹرولیم مصنوعات پاکستان بھیج سکے گا، ایرانی قونصل جنرل کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر  سے ایران  کے قونصل جنرل  مسٹر حسن نورین کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ  تعلقات  اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیراعلی سندھ کا ایرانی قونصل جنرل سے کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ آپ نے سندھ میں خود کو الگ محسوس نہیں کیا ہوگا۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نورین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم  صرف کراچی سے ہر سال 80 ہزار  ویزے جاری کرتے ہیں۔ تہران  اور اصفہان  چیمبر آف کامرس  نے کراچی  چیمبر  کے ساتھ  ایم اویو  کیا ہے اس اس ایم او یو  سے تجارت  کے نئے مواقع کھلیں گے۔

ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایران پھل، سبزیاں اور پیٹرولیم  مصنوعات  ایران پاکستان  بھیج سکے گا۔ ایران، عراق اور عمان کے درمیان زمینی راستے سے  سیاحت  کے دروازے کھل جائیں گے۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایران یا پاکستان سے کوئی سرمایہ کار آگے آئے تو فری سروس  شروع کریں گے۔ انڈیا نے ایران  اسٹوڈنٹس  کے لیے آسان ویزا  اور انسینٹیو رکھا ہے اس لیے 4500 ایرانی  طالب علم  سدرن  انڈیا  میں پڑھ رہے ہیں۔

پاکستان میں ایرانی اسٹوڈنٹس کا ویزا  بہت مشکل ہے اس وجہ سے یہاں صرف 10 سے 15 اسٹوڈنٹس  تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ پاکستان میں ایرانی اسٹوڈنٹس  بینک اکائونٹ  نہیں  کھول سکتے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ وہ اسٹوڈنٹس ویزا آسان کرنے کے لیے بات کریں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ  نے یہ بھی کہا کہ وہ اسٹوڈنٹس کو  بینک اکائونٹس کی سہولیات  دینے کے لیے وفاقی حکومت  سے بات کریں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ  اور قونصل جنرل نے فلسطین  پر اسرائیلی جارحیت  کی مذمت کی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں