Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں گلستان جوہر کے بعد اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی لڑکی سے بدتمیزی کا واقعہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی سڑکیں خواتین کیلئے غیرمحفوظ ہونے لگیں۔ گلستان جوہر کے بعد اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا۔

اورنگی ٹاؤن میں سیکٹر ای 6 ، گلی نمبر 3 ، قادری چوک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار لڑکے نے راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور فوری طور پر موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔۔

واقعہ اورنگی تھانے کی حدود میں پیش آیا اور موٹرسائیکل سائیکل سوار کی لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹج میں ملزم کی شکل واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں راہ چلتی لڑکی کے ساتھ ایک لڑکے نے انتہائی نازیبا حرکت کرتے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی لیکن اب تک ملزم کو حراست میں نہیں لیا جاسکا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement