Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں موسلادھار بارشیں، مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں بارشیں ایک بار پھر شہریوں کیلئے زحمت بن گئیں۔ شہرقائد میں جاری مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بیشتر افراد ڈوبنے یا کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 16 بی میں قائم پلاسٹک فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ ذوالفقار کے نام سے کی گئی۔

سائٹ ایریا الفتح کالونی برف ڈپو کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اسکی شناخت 15 سالہ عبدالعلیم ولد اللہ داد کے نام سے ہوئی۔ بلدیہ ٹاؤن قائمخانی محلہ میں بن قاسم مدرسہ کے قریب کرنٹ لگنے سے 35 سالہ ارشد جاں بحق ہوگیا۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 51 میں الاانس اسپتال کے قریب تالاب میں کمسن بچے کے ڈوبنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تالاب سے 6 سالہ احدعلی ولد محمد حسن کی لاش کو نکال کر عباسی اسپتال پہنچایا۔

موچکو کے علاقے نادرن بائی پاس لکی چڑھائی کونگ گوٹھ میں بارشوں کے پانی سے گڑھے میں بنے والے تالاب میں ڈوب کر 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی شناخت سکینہ دختر علی مراد کے نام سے کی گئی۔

Advertisement

کلفٹن ضیاء الدین اسپتال کے قریب برساتی نالے میں نوجوان کے گرنے کی اطلاع پر پولیس اور ایدھی کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور ایدھی کے رضاکاروں نے برساتی نالے سے 17سالہ بلال ولد عطاء الرحمن کی لاش کو نکال کر پولیس کے حوالے کردیا۔

سہراب گوٹھ لیاری ندی میں ایک نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہو گیا نوجوان کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن اب تک نوجوان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ ایس ایچ او ایف بی صنعتی ایریا سرفراز احمد نے بتایا کہ ڈوب کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ عامر ولد ممتاز کے نام سے ہوئی ہے اور نوجوان شفیق کالونی کا رہائشی ہے۔

کلاکوٹ تھانے کے علاقے لیاری ٹینڈری روڈ پر بجلی گھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت 60 سالہ سلامت ولد رکھا کے نام سے کی گئی ۔ متوفی سلاٹر ہاؤس بغدادی کا رہائشی تھا۔ 

سائٹ اے تھانے کے علاقے حبیب بینک چورنگی کے قریب ڈائننگ کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک محنت کش جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 25 سالہ وقارولد دیدار کے نام سے کی گئی پولیس کے مطابق متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement