Search
Close this search box.

کراچی میں لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور گاڑیاں چوری یا چھیننے کی واردات روز کا معمول بن گئی ہیں۔ موٹرسائیکلیں چوری کرنے میں لڑکیوں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ میں ملوث ایک لڑکی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار لڑکی کی شناخت ثمرین کے نام سے ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمہ ثمرین عرف مشا لڑکوں کا روپ دھار کر موٹرسائیکل چوری کیا کرتی تھی۔

ملزمہ کراچی سے موٹرسائیکلیں چوری کرنے کے بعد سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقعہ علاقے حب چوکی لے کر جاتی اور وہاں فروخت کیا کرتی تھی۔ ملزمہ کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی، جوتھانہ درخشاں کی حدود سے چوری ہوئی تھیں۔ 

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمہ اپنے ساتھی کے ہمراہ وارداتیں کیا کرتی تھی۔ جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں