Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آج پھر میچ شیڈول، لاہور قلندرز سے مقابلہ ہوگا

پاکستان سپرلیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ میگاایونٹ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل میں آج پھر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میدان سجے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان آج شام 7 بجے میچ کھیلا جائے گا۔

سرفرازاحمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل 8 میں اب تک تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میچ میں فتح ملی اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے خلاف میچ میں سرفرازالیون کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی ٹیم نے پی ایس ایل 8 میں اب تک دو میچ کھیلے ہیں جس میں ایک میچ جیتا اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

لاہور قلندرز نے لیگ کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دی تھی تاہم روایتی حریف کراچی کنگز کے خلاف شکست لاہور قلندرز کا مقدر بنی۔

پاکستان سپرلیگ کی تاریخ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان 14 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے 7 ، 7 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں