Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں شاہین فورس کی کاروائی، چھینا گیا موبائل 24 گھنٹے میں برآمد، ملزمان گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی پولیس کی نئی شاہین فورس نے کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شہری سے چھینا گیا موبائل فون 24 گھنٹے میں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نےگزشتہ روز کلفٹن کےشاپنگ مال کےقریب شہری کولوٹا تھا ، 2 ملزمان شہری سے 2 موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی ، جس میں ملزمان کوشہری سے واردات کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ کلفٹن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکےملزمان کو تلاش کیا ، گرفتار ملزمان کی شناخت انیس اور شہزاد کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مؤثر ایکشن کے لئے شاہین فورس متعارف کرادی گئی تھی۔ اس سے قبل بھی شاہین فورس نے ایک اور کاروائی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement