کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیرملکی کرنسی کی لین دین میں ملوث ملزم گرفتار، کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے لین دین میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کارروائی کی جہاں سے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے لین دین میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم یوسف کی گرفتاری اس کے گھر سے ہوئی جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، کرنسی میں ایک کروڑ روپے، 2 ہزار امریکی ڈالر، 48 ہزار سعودی ریال، 12کروڑ ایرانی تمن، 94 ہزار 600 شامی پاؤنڈ اور 30ہزار 700 انڈین روپیہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں 320 لبنانی دینار، 17ہزار  عراقی دینار، ڈنمارک کرونر 26750، سوئیڈش 8 ہزار 710، ناروے 14500 کرونر، ترکمانستان منات 10560اور آذربائیجان منات شامل ہیں۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts