Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ایف آئی اے کی کاروائی، کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کاروبار کرنے والے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان گاڑیوں کے شو روم کی آڑ میں غیرقانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کا کام کررہے تھے۔

 

ایف آئی اے کے مطابق گلشن جمال میں گاڑیوں کے شو روم پر چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ایجنٹ بابر کو حراست میں لے لیا گیا اور کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی بھی پکڑی گئی۔

 

ملزم کے قبضہ سے 72 ہزار امریکی ڈالر ، 26 ہزار برطانوی پاؤنڈ ، 20 ہزار سعودی ریال اور 1 لاکھ 11 ہزار اماراتی درہم برآمد ہوئے۔ ملزم یہ کام غیرقانونی طور پر سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ذریعہ کررہا تھا۔

 

ملزم بابر غیر ملکی کرنسی بغیر بل اور سلپ کے خرید و فروخت کیا کرتا تھا، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے نیٹ ورک گاڑیوں کے شو روم میں چلایا کرتا تھا۔ ایف آئی اے نے بابر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

ایف آئی اے نے اس سے قبل 3 جنوری کو بھی کراچی میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کیا تھا جو کراچی ، لاہور اور کوئٹہ میں غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کا کاروبار کررہے تھے۔

 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts